Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#یوم_یکجہتی_کشمیر

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان بھر میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں اور پروگرامات کا انعقاد کیا گیا اور عوام نے کشمیری بھائیوں کو ہند کے ظلم و ستم سے نجات دلانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے کیا لکھا آئیے دیکھتے ہیں۔
کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق نے لکھا : ‏یوم یکجہتی کشمیر کے موقعہ پر کشمیری عوام پاکستان کا  تحریک آزادی کشمیر کے تئیں ان کی بےلوث اور مسلسل حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور پوری کشمیری قوم اس عظم کا اعادہ کرتی کہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی مبنی بر حق جدوجہد جاری رکھے گیں۔
خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ کیا : ‏موجودہ دور میں کشمیریوں سے زیادہ قربانیاں کسی قوم نے نہیں دی ہوں گی۔اس کے باوجود عالمی برادری کا اس پر رویہ ناقابل فہم ہے۔لیکن حق اور سچ کی فتح ہوکر رہتی ہے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے ہر گھر پرسبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لکھا : ‏کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے. ہم ہمیشہ اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے رہے تھے اور انشااللہ تا قیامت اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے.
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کیا : ‏پاکستانی قوم آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی سفارتی، سیاسی و اخلاقی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ خطے میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل ناگزیر ہے اور ہندکو آج نہیں تو کل اس تنازعہ کے حل کی جانب آنا ہوگا۔ 
عمر فاروق پسوال نے ٹویٹ کیا : ‏کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کے بغیر تکمیل پاکستان نامکمل ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر یوں کو حق خودارادیت نہ دینا اقوام عالم کیلئے سوالیہ نشان ہے ، کشمیریوں کے حقوق کی پامالی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
افشاں رضوی کا کہنا ہے : ‏جس دن  پاکستانیوں کو پتہ چل جاے کہ آزادی کیا چیز ہوتی ہیں تب یہ کشمیر کو چھوڑ کر خود کی آزادی کے لیے لڑنا شروع کر دینگے۔
حسیب مغل نے لکھا : ‏سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں کا،ایک بستی جسے لوگ کشمیر کہتے ہیں۔ کشمیری بھائیوں، سیاستدانوں سے کوئی امید نہ رکھنا، وہ صرف کانفرنسز کروا سکتے ہیں، کشمیر آپ لوگوں کو خود ہی لینا ہو گا۔
فہد غوری نے ٹویٹ کیا : ‏کوئی تو ہو جو میری آس بندھائے آکر 
ان مظالم سے میری جان چھڑائے آکر 
بیٹیوں کا میری ناموس بچائے آکر 
مجدئےنصرتِ باری سنائے آکر 
اے خدا اب تو کسی خالدِتلوار کو بھیج 
اے خدا اب تو کسی یارومددگار کو بھیج

شیئر: