Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد... اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے جھٹکے، اسلام آباد، پشاور، راولپنڈی، ایبٹ آباد، نوشہرہ، مردان، مظفر آباد، بالا کوٹ، ہری پور، مانسہرہ، رائیونڈ، ٹیکسلا، حسن ابدال اور پنڈ دادن خان سمیت دیگر شہروں میں محسوس کئے گئے۔ واضح رہے کہ ہفتے کو بھی ملک کے مختلف حصوں میں زلزلہ آیا تھا ۔اس کی شدت 5.8 تھی۔

شیئر: