یوسف گیلانی کوبیرون ملک جانے سے کیوں روکا گیا؟
لاہور...سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔سابق وزیر اعظم لاہور ائیر پورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے براستہ بینکاک ، سیول جارہے تھے ۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی بھی ہمراہ تھے۔ ذرائع کے مطابق نیب کیسز کے باعث سابق وزیر اعظم کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔امیگریشن کاونٹر پر ایف آئی اے حکام نے انہیں روک دیا۔ دریں اثناء یوسف رضا گیلانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزادی اظہار کا گلا گھونٹ کر نیا پاکستان تعمیر نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان کا سابق وزیراعظم اگر جبر کا شکار ہے تو عام آدمی کو کیا تحفظ ملے گا؟پاکستان چھوڑنے کا تصور تک نہیں کرسکتا۔سیول میں ہونے والی ورلڈ سمٹ میں روانگی کے حوالے سے احتساب عدالت کو آگاہ کردیا تھا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مسلسل عدالتوں میں پیش ہوکر الزامات کا سامنا کررہا ہوں۔حکومت بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانا بند اور انتقام کا راستہ ترک کرے ۔یہ خود عمران خان کے لئے اچھا نہیں ۔