Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ ساہیوال: خلیل کے بھائی کاتعاون سے انکار

کراچی: سی ٹی ڈی پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل نے سانحہ ساہیوال سے متعلق بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی سے تعاون نہیں ہوگا، ہم بیان نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جلیل کا کہنا تھا کہ ہمیں ایف آئی آر ختم کرنے کا یقین دلایا گیا تھا جبکہ اب انکار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں ہی جعلسازی کردی گئی تو آگے کیا ہوگا؟ ہم جودیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں اور اسی پر قائم ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے ایف آئی آر میں حقائق تبدیل کئے جانے کے الزام پر کہا کہ ایسی کوئی بات اگر تحقیقات میں ثابت ہوتی ہے تو ملوث افراد کو سزا دی جائے گی۔
 

شیئر: