Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات

اسلام آباد:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور فرنچائز چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو پشاور زلمی کی شرٹ بھی پیش کی۔ میجر جنرل آصف غفور نے ڈیرن سیمی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔انہوں نے ڈیرن سیمی کی ایک بار پھر پاکستان آمد اور پاکستانیوں سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی جس طرح پاکستان سے محبت کرتے ہیں پاکستانی قوم کے بھی ان کے لیے یہی جذبات ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی ڈیرن سیمی کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ گزشتہ2 سال کی طرح اس سال بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز پاکستان میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ واضح رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کٹ کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں پشاور پہنچے تھے، جہاں انہوں نے پشاور آرمی پبلک اسکول کا بھی دورہ کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: