Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شراب کی بھٹی چلانے والے 11افرادگرفتار

ریاض ۔۔۔ ریاض کے متعلقہ اداروں نے اطلاع دی ہے کہ شہر کے مختلف محلوں میں شراب کی بھٹیاں چلانے والے 11غیر ملکی گرفتار کرلئے گئے۔ یہاں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان شیخ محمد بن ابراہیم السبر نے بتایا کہ بھٹی چلانے والے غیر ملکی مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ گرفتار شدگان میں خواتین بھی شامل ہیں۔ 82 ہزار236لیٹر شراب تلف کردی گئی۔ اس سے قبل 27جنوری کو 64ہزار لیٹرسے زیادہ شراب ضبط کرکے تلف کی گئی تھی۔
 
 

شیئر: