Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب اپوزیشن کیا بہانہ بنائے گی

اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ گرفتاری کے فوری بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج دیا ۔ ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخبارات کی بندش کی وجہ معیشت نہیں ،ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اشتہارات کی مد میں پاکستان سے پیسہ باہر نہ جائے۔انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باعث حج پر سبسڈی نہیں دی جا رہی۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ جیسے ہی علیم خان کی گرفتاری کا کہا گیا، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ اس سے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔ پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف میں کیا کلچر ہے اور باقی جماعتوں میں کیا ہے۔ ؟ علیم خان کی گرفتاری کے بعد سمجھ نہیں آتا اپوزیشن اب کیا بہانہ بنائے گی۔؟ احتساب کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اداروں کا مضبوط ہونا پاکستان کے لئے مضبوطی کا باعث ہے۔

شیئر: