Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5طرح کے غیر ملکیوں کو زر تلافی کا حق

ریاض ۔۔۔ حساب المواطن کے ترجمان سلطان القحطانی نے بتایا ہے کہ 5صورتوں میں غیر ملکی حساب المواطن سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس اطلاع پر تبصرہ کررہے تھے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ غیر ملکی بھی حسا ب المواطن سے فیض یاب ہوسکتے ہیں۔ اسکی و اضح تفصیلات نہیں دی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ 5حالات ایسے ہیںجن میں غیر ملکی حساب المواطن کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آزادانہ نقل و حرکت کا کارڈ رکھنے والے، سعودی بیوہ اور اسکی اولاد، سعودی کی غیر ملکی بیوی،سعودی کا غیر ملکی شوہر، سعودی کی مطلقہ اور اسکی اولاد حساب المواطن سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
 

شیئر: