Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارسلونا کے لیونل میسی رئیل میڈرڈ کیخلاف مکمل فٹ ہیں

 
بارسلونا: بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائنی فٹبالر لیونل میسی اسپین کے کوپا ڈیل رے ٹورنامنٹ میں روایتی حریف رئیل میڈرڈ کے خلاف سیمی فائنل مرحلے کے پہلے میچ کیلئے فٹ ہو گئے ہیں۔ ایک اور ہسپانوی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ لا لیگا کے میچ میں ویلنسیا کے خلاف کھیل کے دوران میسی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی انجری ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوئی تھی ۔لیونل میسی کو اس اہم میچ کے لئے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور کوچ کو توقع ہے کہ ان کی موجودگی ٹیم کیلئے مفید ثابت ہو گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: