Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی حکومت کی جانب سے 4لاکھ 80ہزار کروڑ کا بجٹ پیش

لکھنؤ۔۔۔اتر پردیش کے وزیر خزانہ راجیش اگروال نے آج ریاستی اسمبلی میں 2019-20کیلئے479701.10کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔۔وزیر خزانہ راجیش اگر وال اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اسمبلی پہنچے اور بجٹ بریف کیس ہاتھ میں اٹھاکر وہاں موجود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور فوٹو گرافروں کو دکھایااس کے بعد وزیر خزانہ نےاسمبلی میں خطاب شرو ع کیا۔بجٹ پیش کرنے کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ ابتک کا سب سے بڑا بجٹ ہے ، یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 12فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 70اور 80کی دہائی کے منصوبے جو ابھی تک نامکمل تھے ،حکومت نے انہیں مکمل کیااور آئندہ زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے نافذ کئے جائیں گے۔
بجٹ کے چند اہم حصے:
٭اتر پردیش کا کُل بجٹ 4لاکھ79ہزار 701کروڑ روپے کا ہے۔
٭جدید منصوبوں کیلئے22ہزار 212کروڑ 95لاکھ روپے مختص
٭ ڈیر ی مصنوعات کیلئے 264کروڑ روپے مختص کئے گئے۔
٭مفت بورنگ کیلئے55کروڑروپے مختص ۔
٭33لاکھ گنا کسانوں کو رقم کی ادائیگی۔
٭ماہی پروری کیلئے25کروڑ روپے مختص ۔
٭بندیل کھنڈ پینے کے پانی منصوبے کیلئے 3ہزار کروڑروپے مختص ۔
٭750جدید پنچایت مراکز قائم کئے جائیں گے۔
٭پروانچل ایکسپریس کی تعمیر کا اعلان کیا گیا۔
٭22ہزار 212کروڑ روپے کی95لاکھ نئی اسکیمیں بجٹ میں شامل کی گئیں۔
٭مذہبی مقامات کی چہار دیواری کیلئے 5کروڑ روپے مختص۔
٭سیاحتی مقامات کیلئے 125کروڑ روپے مختص ۔
٭عربی فارسی مدارس کو جدید خطو ط پر استوار کرنے کیلئے 459کروڑ روپے مختص۔
٭اقلیتی طبقے کے طلبہ و طالبات کیلئے وظائف اسکیم کیلئے 942کروڑ روپے مختص۔
مزید پڑھیں:- - - - -منی لانڈرنگ کیس: ای ڈی کی رابرٹ واڈرا سے پوچھ گچھ

شیئر: