Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علیم خان نے 35کمپنیاں بنا رکھی ہیں

لاہور ... تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان خلاف نیب کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علیم خان نے مجموعی طور پر35 کمپنیاں بنا رکھی ہیں ۔ نیب 12کمپنیوں سے متعلق تفتیش کررہاہے۔تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا کہ علیم خان نے مجموعی طور پر 35 کمپنیاں بنارکھی ہیں جو 2003ءسے 2013ءکے دوران بنائی گئیں، وہ 35 کمپنیوں میں ایک ارب سے زائد پر مطمئن نہیں کرسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ علیم خان نے 900 کنال زمین خریدی جس کی مالیت 600 ملین ہے، وہ 600 ملین سے متعلق بھی نیب کومطمئن نہیں کرسکے۔نیب علیم خان کیخلاف آف شور کمپنیوں سے متعلق بھی تحقیقات کررہا ہے معلوم ہوا کہ علیم خان کی دبئی میں آف شور کمپنیوں سے بنائے گئے اثاثہ جات کی مالیت 30ملین درہم ہے، نیب نے ابتدائی تفتیشی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر کے علیم خان کا 15فروری تک جسمانی ریمانڈ لیا ہے۔
 

شیئر: