Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس کا ترکی سے ڈو مورکا مطالبہ

ماسکو۔۔۔روس نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ شام کے شہر ادلب میں موجود عسکریت پسندوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفانے ایک بیان میں کہا کہ ترکی نے روس کے ساتھ گزشتہ برس ادلب سے شدت پسندوں کو نکال باہر کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔روسی صدر ولادی میر پوٹن آئندہ ہفتے ترکی کے صدر سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ ملاقات روس کے جنوبی شہر سوچی میں متوقع ہے۔ اس میں شام کا معاملہ سر فہرست ہوگا۔

شیئر: