Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی اکاونٹس کیس،مطلوب ملزم کی پاکستان منتقلی

اسلام آباد... جعلی بینک اکاونٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انتہائی مطلوب ملزم اور گواہ اسلم مسعود کو گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق اومنی گروپ کے چیف فنانس آفیسر اورمنی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اسلم مسعود کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ایف آئی اے کے مطابق اسلم مسعود کو پاکستان لانے میں انٹرپول نے مدد کی۔ اکتوبر 2018 میں لندن سے جدہ جاتے وقت انٹرپول نے گرفتار کیا تھا۔ پیر کو ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ اسلم مسعود سابق صدر آصف زرداری کے اکاونٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ ان پر 107 جعلی بینک اکاو¿نٹس سے 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔دریں اثناءپیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ میں نظرثانی کی اپیل دائر کر دی ۔ یہ اپیل جعلی اکاﺅ نٹس کیس میںسپریم کورٹ کے 7جنوری 2019ءکو دیئے گئے فیصلے پر دائر کی گئی ہے۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ 7جنوری 2019ءکے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور ان کا نام جے آئی ٹی رپورٹ سے نکالا جائے ۔

شیئر: