Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے ،زرداری

  ٹنڈو آدم ... سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے۔تمام صوبے ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ پاکستان کے وسائل کی جنگ ہے۔یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔ہمارا وزیراعلیٰ سندھ کنجوس آدمی ہے۔ پیشے کے اعتبار سے بینکر ہے اور بینکر سے جب پیسہ مانگا جائے تو کہتا ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں۔ گڑھی خدابخش کی مٹی کی قسم کھائی ہوئی ہے کہ لڑتے رہیں گے۔بی بی کے قول پر چلتے رہیں گے۔ ٹنڈو آدم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںا کہ اپنے حقوق کے لئے لڑتے آرہے ہیں اور یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔ یہ پاکستان آج کے لوگوں نے نہیں بنایا بلکہ ہمارے بزرگوں نے بنایا ۔ یہ ملک جنگ سے نہیں ڈائیلاگ کے ذریعے حاصل کیا گیا۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد سوچی سمجھی سازش کے تحت خون ریزی کی گئی اور نیا بنگلہ دیش بنایا گیا۔مولانا عبدالکلام آزاد 30 برس قبل پلان بنائے بیٹھے تھے کہ پاکسان کو توڑنا ہے۔ بعد میں بنگلہ دیش بنا لیکن اب کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے۔ زرداری نے کہا کہ یہ اٹھارہویں ترمیم پر ڈھونگ رچائے بیٹھے ہیں۔ اب سول ایوی ایشن کا کنٹرول بھی اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ۔ ہم نے بھی یہی بجٹ چلایا تھا اور سب کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا کیونکہ ہماری سوچ غریب عوام ہے۔ہمین عوام کی فکر ہے اور ا نہیں اپنے محلات کی فکر ہے ۔ اپنے حق کیلئے لڑیں گے ۔اس حق میں پنجاب ، جنوبی پنجاب ، سندھ ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان ساتھ ہیں۔ 

شیئر: