Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعلی پنجاب عمرے کیلئے مملکت پہنچ گئے

لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہفتہ کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے لاہور سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ نے پروٹوکول کے بغیر دیگر مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر بورڈنگ کارڈ لیا۔مسافروں نے وزیراعلیٰ کو قطار میں کھڑے دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ سے ہاتھ ملایا۔ان کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ میں روضہ رسول پر بھی حاضری دیں گے اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے اور اپنی فیملی کے عمرے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کئے ہیں۔

شیئر: