Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبر کورٹ نے 70 دنو ں میں 2700 مقدمات نمٹا دیئے

ریاض۔۔۔لیبر کورٹ نے گزشتہ 70 دنوں میں 2700 مقدمات نمٹائے۔ اعدادوشمار کے مطابق سب سے زیادہ ریاض میں مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا جن کی تعداد 771 رہی۔ دوسرے نمبر پر مدینہ منورہ ہے جہاں 349 مقدمات کے فیصلے کئے گئے۔ دمام تیسرے نمبر پر آتا ہے جہاں 329 مقدمات نمٹائے گئے ۔ اسی طرح بالترتیب مکہ مکرمہ اور اس کے بعد بریدہ شہر ہے۔ جن مقدمات کے فیصلے ہوئے ان میں سرفہرست تنخواہیں اور سروس ختم ہونے کے واجبات کی عدم ادائیگی تھی۔ اس عرصے کے دوران نمایاں ترین فیصلہ ایک شہری کے حق میں کیا گیا جس نے اپنی کمپنی کیخلاف بے جا سبکدوشی پر کیا تھا۔ شہری نے دعویٰ کیا کہ اس کا کمپنی کے ساتھ 3 سال کیلئے معاہدہ تھا مگر کمپنی نے اسے صرف 4مہینے بعد ہی فارغ کردیا۔ عدالت نے فریقین کے بیانات سننے کے بعد شہری کو 10 لاکھ ریال معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ 
 

شیئر: