Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چندرابابو نائیڈو کو انتخابات میں شکست کا خوف ہے، مودی

حیدرآباد۔۔۔وزیراعظم مودی نے ضلع گنٹور میں بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چندرابابو جسے برا بھلا کہہ رہے ہیں وہ انہی کےقریب ہوتے ہیں اوراے پی کے خوابوں کو چکنا چور کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے الزام لگایا کہ نام نہاد اتحادی جماعتوں کے اجلاس کی خاطر دہلی کے دورہ کیلئے چندرابابو عوامی رقم کا استعمال کرر ہے ہیں۔ انہیں ایک ایک پیسہ کا حساب دینا پڑے گا۔مودی جو تلگودیشم کی این ڈی اے سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ ریاست کا دورہ کر رہے ہیں ،نے کہاکہ نائیڈو کی ریاست میں مقبولیت کم ہوتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چندرابابو اپنے سن رائز کی باتیں کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ اپنے بیٹے کو آگے بڑھانے یعنی (son rise)کا کام کرر ہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چندرابابو نائیڈو کو انتخابات میں شکست کا خوف ہے۔ چندرابابو نے مرکز کی فلاحی اسکیموں پر اپنا اسٹیکر لگادیا ۔ان کا سارا وقت ریاست کی ترقی کی بجائے نکتہ چینی میں گزرتا ہے۔نائیدو کو انتخابات میں ناکامی کا خوف ستارہا ہے۔وہ اے پی کے عوام پر اپنے بیٹے کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔چندرا بابو امراوتی اور پولاورم کو رقم جمع کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں لیکن چوکیدار ریاست کولوٹنے کا  موقع نہیں دے گا۔وہ عوامی دولت کے چوکیدار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں باپ-بیٹے کی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہئے۔بدعنوانی کی طاقتوں کو آئندہ انتخابات میں شکست ہونی چاہئے۔انہوں نے نے کہا کہ آندھرا پردیش کو خصوصی پیکیج دیئے گئےجس کا نائیڈو نے استقبال کیا تھا۔گزشتہ 55ماہ میں مرکزی حکومت نے اے پی کی ترقی کیلئے مناسب فنڈزجاری کئے گئے تاہم ریاستی حکومت صحیح طور پر خرچ کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -آندھرا پردیش : گنٹور ریلی سے قبل سے مودی مخالف پوسٹرز نصب

شیئر: