Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں برفباری‘ کراچی میں سرد ہواﺅں کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان میں مزید برف باری اور کراچی میں آج ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں سردی کی لہر برقرار ہے۔ شمالی علاقہ جات کے علاوہ گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں حالیہ برف باری جاری ہے جس کے نتیجے میں موسم شدید سرد ہے۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کر دی ہے ، جہاں سرد ہواﺅں کا ڈیرہ ہے۔ دوسری جانب سندھ کے کئی شہروں میں موسم سرد ہے۔ کوئٹہ میں کل سے ہلکی اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی اور ندی نالوں طغیانی کی پیش گوئیوں کے بعد آج کراچی میں شام سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی علاقوں سے چلنے والی تیز ہوائیں کراچی پہنچیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ 
 

شیئر: