Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر قربانی حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار روپے

اسلام آباد: رواں برس پاکستان میں سرکاری اسکیم کے تحت شمالی ریجن سے حج کرنے والوں کو 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے اخراجات کرنا ہوں گے جس میں قربانی شامل نہیں جبکہ جنوبی ریجن کے لیے بغیر قربانی 4 لاکھ 26 ہزار 975 روپے لگیں گے۔ حج پالیسی کے مطابق قربانی کے اخراجات 19 ہزار 451 روپے الگ ادا کرنا ہوں گے۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کی گئی حج پالیسی 2019ءکے مطابق رواں برس کے لیے درخواستیں 25 فروری سے وصول کرنا شروع کی جائیں گی اور یہ عمل 6 مارچ تک جاری رہے گا۔ رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکیں گے جن میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار اور نجی اسکیم میں 71610 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔ حج قرعہ اندازی میں 3 سال سے ناکام رہنے والوں کے لیے 10 ہزار کوٹہ مختص ہے جبکہ 80 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے بھی 10 ہزار حج کوٹہ مختص ہے جبکہ حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ ہوگی۔ 
 

شیئر: