Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کے انسداد کیلئے مسلسل تعاون کیا جائیگا، شاہ سلمان

منگل 12فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ شاہ سلمان نے بدعنوانی کے مسلسل انسداد کے لئے مسلسل تائید و حمایت کا اظہار کردیا
٭ نجی کمپنیوں او راداروں پرفیس کی معافی اور استثنیٰ کی شاہی منظوری نے یلو اور ریڈ نطاق والی کمپنیوں کو اپنا ریکارڈ ٹھیک کرنے کی تحریک دیدی
٭ ولی عہد محمد بن سلمان نے رابغ میں سعودی عرب کی دوسری بڑی بندرگاہ کا افتتاح کردیا
٭ مکہ مکرمہ میں النکاسہ محلے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے آج سے دوسرے مرحلے کا آغاز
٭ اقوام متحدہ نے الحدیدة کے گوداموں میں گندم تلف ہونے کا انتباہ جاری کردیا
٭ آئندہ اگست میں سعودی حصص کا گراف 9500پوائنٹ تک پہنچنے کا امکان
٭ جدہ کے محلوں میں اسٹریٹ لائٹ کی اصلاح و مرمت کی 7اسکیمیں
٭ سعودی عرب نے تاریخ کی مشکل ترین آزمائش میں ہمارا ساتھ دیا، امیر کویت
٭گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے یتیموں کی سماجی کفالت کے کلب کا افتتاح کردیا
٭ جدہ کے 5محلوں الحمدانیہ ، الکوثر َ، الصالحیہ ، الاصالہ اور طیبہ کے لئے پانی کی سپلائی شروع
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: