Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کرتے ہیں، شا ہ سلمان

ریاض۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت ماضی کی طرح حال و مستقبل میں بھی جاری رکھے گا۔ سعودی عرب نے خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں فلسطینی عوام کے حقو ق کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے ، آئندہ بھی اپنا یہ موقف برقرار رکھے گا۔ انہوں نے اس یقین دہانی کا اعادہ منگل کو ریاض کے اپنے قصر میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقا ت اور ان کےساتھ ہونے والے سرکاری مذاکرات کے دوران کیا۔ شاہ سلمان نے فلسطینی صدر اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کا پرجوش خیرمقدم کیا جبکہ فلسطینی صدر نے سعودی عرب کے دورے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات پر مسر ت کا اظہار کیا۔ فلسطینی صدر نے فلسطینی کاز کی مسلسل حمایت اور غیر متزلزل موقف پر خادم حرمین شریفین کیلئے قدر ومنزلت کا اظہار کیا۔ مذاکرا ت میں فلسطین کے حالات حاضرہ بھی زیر بحث آئے۔ اس موقع پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، وزیر مملکت و رکن کابینہ شہزادہ منصور بن متعب ، وزیر مملکت اور رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم العساف ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور وزیر خزانہ محمد الجدعان بھی موجود تھے۔ فلسطین کی پی ایل او کے سیکریٹری ڈاکٹر صائب عریقات سربراہ محکمہ شہری امور حسین الشیخ ، سربراہ محکمہ خفیہ ماجد فرج اور مملکت میں متعین فلسطینی سفیر باسم عبداللہ الاغا بھی شریک ہوئے۔ 
   

شیئر: