Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل چیلنج ریس جیتنے والی برطانوی بس ڈرائیور

چنئی:برطانیہ کی 20سالہ خاتون ڈرائیور جیمی چیڈوک نے ہند کے شہر چنئی میں ایم آر ایف چیلنج انٹرنیشنل سیریز ریس جیتنے والی پہلی خاتون ڈرائیور کا اعزاز حاصل کر لیا۔جیمی برطانوی ریس سرکٹ میں انتہائی تیزی سے ابھرتی ہوئی اور مقبو ل ترین ڈرائیور ہیں اور انہوں نے اپنی کامیابیوں کا یہ سلسلہ ہند میں بھی جاری رکھا۔ریس کے فائنل مرحلے میں پیچھے ہونے کے باوجود جیمی نے خسارہ کم کیا اور ٹرافی کے ساتھ 25ہزار پونڈ کا انعام جیتنے میں کامیاب رہیں۔ دبئی میں اسی سلسلے کی ریس میں جیمی دوسرے نمبر پر رہی تھیں جبکہ بحرین میں وہ 3ریسیں جیتنے کے باوجود 18پوائنٹس پیچھے تھیں تاہم چنئی میں ہونے والے راونڈ تھری میں برطانوی ڈرائیور نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3اہم فتوحات کے ساتھ ، جس میں ایک تیزترین لیپ بھی شامل تھا، مجموعی طور پر97پوائنٹس کے ساتھ اپنی حریف اور فارمولا ون ڈرائیور میکس ڈیفورنی کو 37پوائنٹس کی واضح برتری سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ کامیابی کے بعد جیمی کا کہنا تھا کہ مقابلہ بہت سخت تھا اور سخت گرمی نے اسے مزید مشکل بنا دیا تھا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے فاتح رہی۔اس ریس میں یورپین فارمولا 3کے چیمپیئن اور مائیکل شوماکر کے بیٹے مک شو ماکر کے علاوہ پائٹروفٹیپالڈی جیسے ڈرائیور بھی شرکت کرتے رہے ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: