Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوتن لانے کی اطلاع دینا ضروری نہیں، المطلق

ریاض ۔۔۔ سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ کے رکن و مشیر ایوان شاہی شیخ ڈاکٹر عبداللہ المطلق نے فتویٰ دیا ہے کہ دوسری شادی کرتے وقت پہلی بیوی کو سوتن لانے کی اطلاع دینا ضروری نہیں البتہ پہلی بیوی سے آنکھیں چرانا ، اسکا خیال نہ رکھنا اور سوتن کی وجہ سے اسے اذیت دینا کسی طور درست نہیں۔ اسلامی شریعت نے پہلی بیوی کے ساتھ انصاف ، حسن معاشرت اور شاندار اخلاق کا مظاہرہ کرتے رہنے کی تاکید کررکھی ہے۔
 

شیئر: