Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشہ خور پر مقدمہ نہیں چلے گا ...کب؟

تبوک ۔۔۔ تبوک ادارہ انسداد منشیات نے اعلان کیا ہے کہ بعض صورتوں میں نشہ کرنے والے کو نہ تو جیل بھیجا جائیگا او رنہ ہی اس پر مقدمہ چلایا جائیگا۔ ان میں سے ایک صور ت یہ ہے کہ وہ خود یا اس کے بزرگوں یا قریبی رشتہ داروں میں سے کوئی ایک یا بیوی علاج کی درخواست کردے۔ اس سلسلے میں بنیادی شرط یہ ہے کہ نشہ خور کے پاس موجود نشہ آور مادہ جمع کرادیا جائے۔محکمہ انسداد منشیات چاہتا ہے کہ نشہ کرنے والے اپنے اندر تبدیلی لائیں۔ ان دنوں تبوک ریجن میں ادارہ انسداد منشیات نشہ آور اشیاءکے نقصانات کے حوالے سے آگہی مہم چلائے ہوئے ہے۔
 

شیئر: