Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کس تاریخ کو کسانوں کے کھاتوں میں2000روپے آئیں گے؟

نئی دہلی۔۔۔مودی حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے عبوری بجٹ میں پرکشش اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم مودی کسانوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈالنے کی اسکیم شروع کرسکتے ہیںاور ساتھ ہی مارچ کے دوسرے ہفتے میں مزدوروں کیلئے پنشن اسکیم کا آغاز کرسکتے ہیں۔حکومت چاہتی ہے کہ آخری بجٹ میں کئے گئے اعلان پر عملدرآمد جلد شروع کردیا جائے۔ اس کی ابتدا25فروری کو گورکھپور میں منعقدہ کسان ریلی سے ہوگی۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم مودی بٹن دباکر کسانوں کے کھاتوں میں پیسے جمع کرانے کی کارروائی انجام دینگے۔ اس کے بعد ہر کسان کے کھاتے میں 2ہزار روپے پہنچ جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی میں آج پھر آتشزدگی، 300سے زائد جھگیاں جل کر راکھ

شیئر: