Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثنا چیمہ قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان بری

گجرات:  مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد اطالوی خاتون ثنا چیمہ کے قتل کیس کے تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن عدالت میں سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج امیر مختار گوندل نے مشہور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا اور 11 ماہ کے بعد تمام نامزد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق 26 سالہ پاکستانی نژاد اطالوی خاتون ثنا چیمہ کو گجرات کے نواحی گاؤں منگو وال میں 18 اپریل 2018ء کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد اس کیس کو بین الاقوامی میڈیا نے بھی نمایاں جگہ دی تھی۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد قبر کشائی اور فرانزک رپورٹ سے پتا چلا تھا کہ مقتولہ کو گلا دبا کر مارا گیا ہے اور اس الزام میں گرفتار ثنا چیمہ کے والد غلام مصطفی چیمہ، چچا مظہر چیمہ اور بھائی عدنان چیمہ کو آج عدالت نے بری کردیا ہے۔ عدالت نے پولیس گواہان کے بیانات کی روشنی میں شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم دیا۔

شیئر: