Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: سیٹ بیلٹ اور موبائل خلاف ورزی کا ساھر سسٹم فعال

جازان ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ جازان میں سیٹ بیلٹ اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال کی خلاف ورزیاں خودکار سسٹم کے تحت ریکارڈ ہونگی۔ جازان ریجن میں خودکار سسٹم 5 دن کے بعد فعال ہوگا۔ محکمہ ٹریفک نے شہریوں و مقیم غیر ملکیوں کو آگاہ کیا ہے کہ ریجن بھر میں سیٹ بیلٹ باندھنے کی پابندی کریں اور ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال قطعی طور پر نہ کریں۔ ساھر کے کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ متعدد مرتبہ خلاف ورزی پر ڈرائیور کا کمپیوٹر روکا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ خودکار سسٹم کے تحت سیٹ بیلٹ اور موبائل کی خلاف ورزی کا اندراج جدہ سمیت ریاض اور دیگر شہروں کے علاوہ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ہائی وے پر شروع کیاجاچکا ہے۔ 
 

شیئر: