Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجور قبائل کی ناکہ بندی بند کراﺅ، یمنی حکومت

عدن ۔۔۔ یمن کے وزیر داخلہ عبدالرقیب فتح نے یمن میں انسانی امور کے رابطہ کار لیزا گرینڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں پر دباﺅ ڈال کر حجہ صوبے میں ” حجور“ قبائل کی ناکہ بندی ختم کرائیں اور وہاں کے باشندوں پر انسانیت سوز مجرمانہ حملے بند کرائیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ اقوام متحدہ انسان نواز امداد فراہم کرنے والی تنظیموں کی مدد سے حجور کے باشندوں کو طبی سازوسامان ، ادویہ اور کھانے پینے کاسامان فراہم کروائے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ حجور سمیت حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں جو کچھ ہورہا ہے انسانیت کی تاریخ میں بدنما داغ ہے۔ 
 

شیئر: