Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہالینڈ کی ملکہ ، اردنی خاتون کے گھر پہنچ گئیں

عمان۔۔۔ ہالینڈ کی ملکہ میکسیما اپنے گھر کو پردیسیوں کے مہمانوں کا ضیافت خانہ بنانے پر قدرو منزلت کا اظہار کرنے کیلئے اردنی خاتون سے ملنے کیلئے اس کے گھر پہنچ گئیں۔ ملکہ ان دنوں اردن کے دورے پر آئی ہوئی ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل برائے ترقیاتی امور کی وکیل کے طور پر دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کررہی ہیں۔ ملکہ نے اردنی خاتون فاطمہ الزعبی کے مکان میں اچھا خاصا وقت گزارا۔ انہوں نے وہاں مزیدار اردنی کھانوں سے بھی لطف اٹھایا۔ ملکہ نے کہا کہ یہ بات بہت اچھی ہے کہ ایک خاتون خودمختار ہو۔ انہوں نے خواتین کی سرمایہ کاری پر بھی زور دیا۔ فاطمہ نے 1996 ءمیں قائم ہونے والی ایک خواتین کی فلا حی تنظیم سے 200 اردنی دینار بطور قرض لے کر ٹھیکیداری کا کام شروع کیا تھا۔ فاطمہ پانچ بچوں کی ماں ہے۔ وہ معروف اردنی کھانے تیار کرکے فروخت کرنے لگی تھیں اسی وجہ سے ان کا گھر سیاحوں کا مرکز بن گیا۔ 

شیئر: