Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز تفریح گاہ میں ٹائر اسکریچنگ

شرورہ....شرورہ کمشنری میں واقع کنگ عبدالعزیز تفریح گاہ کو لڑکوں نے ٹائر اسکریچنگ کے میدان میں تبدیل کردیا۔دسیوں افراد انکا کھیل دیکھنے کیلئے جائے وقوعہ پہنچ گئے تھے تاہم شرورہ کے لوگوں نے اس پر شدید ناگواری کا اظہار کیا۔ اسی دوران موقع پر موجود ایک شخص نے ٹائر اسکریچنگ کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کردی جس سے علاقے کے باشندوں میں ناگواری کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی باشندوں نے متعلقہ حکام سے ٹائر اسکریچنگ کاشوق کنگ عبدالعزیز تفریح گاہ میں پورا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
 

شیئر: