Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسمبلی انتخابات میں مجلس کی کامیابی سیکولرعوام کی فتح ہے، احمد الدین اویسی

عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے صدر مجلس اور قائد مجلس کی پارلیمنٹ اور اسمبلی میں بھرپور نمائندگی سے عوام مطمئن ہیں، سہیل قادری
    مدینہ منورہ(امین انصاری ) حیدرآباد دکن کے بلدیاتی حلقہ پتھرگٹی کی مجلس اتحا دالمسلمین کی جانب سے نمائندگی کرنیوالے کارپوریٹر سید سہیل قادری کی مدینہ منورہ میں حاضری پر انکے اعزاز میں’’ بزم اتحاد‘‘ مدینہ منورہ کے اراکین نے صدر احمد الدین اویسی کی زیر نگرانی تہنیتی تقریب کا اہتمام کیاگیا  ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے  سید سہیل قادری نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین نے حالیہ انتخابات میں فقید المثال کامیابی حاصل کرکے نہ صرف وجود کو منوایا ہے بلکہ سیکولرزم اور حق کی فتح کا جھنڈا گاڑا۔عوامی مسائل کو حل کروانے کیلئے صدر مجلس اور قائد مجلس کی پارلیمنٹ اور اسمبلی میں بھرپور نمائندگی سے عوام مطمئن ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسمبلی انتخابات میں مجلس کے تمام امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ثابت کیا کہ عوام انہیں عزیز رکھتے ہیں ۔ قائد اسمبلی اکبر الدین اویسی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے اسمبلی میں جس طرح نمائندگی کرتے ہیں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ۔  صدر بزم اتحاد گلوبل احمد الدین اویسی نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں مجلس کی بھاری اکثریت سے کامیابی سیکولرعوام کی کامیابی ہے ۔مجلس تلنگانہ میں جس طرح عوام کی خدمت کررہی ہے وہ اظہر من الشمس ہے ۔انہوں نے کہا کہ اوقافی جائیدادوں کے تحفظ ، تعلیم اور میڈیکل جیسے اہم مسائل پر صدر مجلس اسد الدین اویسی کی ہدایت پر اکبر الدین اویسی رات دن کام کررہے ہیں اور اہل تلنگانہ نے دیکھا کہ اربوں مالیت کی اوقافی جائیداد قابضین اور غلط ہاتھوں سے نکال کر اوقاف کے حوالے کردیا اور مزید اس سلسلے میں اکبر الدین اویسی کی جہد مسلسل جاری ہے ۔مجلس کے ایم ایل اے اپنے حلقوں میں فلاحی ، سماجی اور اصلاحی کاموں کو بڑھاوا دینے میں شب و روز محنت کررہے ہیں۔ عوامی رابطوں کو عام کیا جارہا ہے اور ان کے مسائل کو جلد سے جلد تکمیل کرنے کی حتی المقدور کوششیں جاری ہیں۔ اس موقع پر احمد الدین اویسی نے کہا کہ بزم کے اراکین اور تارکین وطن محبان مجلس کی جانب سے قائدین مجلس اور تمام کامیاب نمائندگانِ اسمبلی کو دلی مبارکباد پیش کی  ۔ تقریب میں امریکہ سے آئے ہوئے سید حامد قادری کے علاوہ سید  طہٰ قادری ، محمدعبدالقدیر بزم اتحاد مدینہ منورہ کے اراکین نذیر احمد ، دستگیر خان ، سید شاہ علی قادری ابرار ، امتیاز حسین ، نواز خان اور محمد خالد حسین کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی ۔
مزید پڑھیں:- - -  -سابق سینیٹر سحر کامران کے والد اقبال حسین انتقال کر گئے

 

شیئر: