Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے،عمران خان

اسلام آباد... وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود کو پاکستانی سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد نے ایک جملہ پاکستانیوں کے دل جیت لئے جب انہوں نے کہا کہ انہیں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاوس میں دئیے گئے عشائیے میں خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ جب سعودی ولی عہد سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں سے اپنا سمجھ کر برتاو¿ کیا جائے تو انہوں نے کہا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے۔عمران خان نے سعودی عرب میں معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی درخواست کی جس پر سعودی ولی عہد نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

شیئر: