Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آن لائن کاروبار میں سالانہ 26 فیصد اضافہ ہوا، نائب وزیر

ریاض۔۔۔ نائب وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر ھیثم العوھلی نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں آن لائن کاروبار کا حجم 3 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے اس میں سالانہ 26 فیصد کے تناسب سے اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے ریاض میں انٹرنیٹ کی انٹرنیشنل سعودی نمائش اور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کا مقصد سعودی عرب کو زیادہ مضبوط اور زیادہ جدید بنانا ہے۔ اس کی بدولت سعودی عرب عصری زندگی سے زیادہ ہم آہنگ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جی 2 ، 3 اور 4 کا استعمال پوری دنیا میں ابھی تک 80 فیصد ہے۔ اس کے باوجود ایل پی ڈبلیو اے این میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس پر انٹرنیٹ ٹیکنالوجی انحصار بڑھا رہی ہے۔ 2025 ءتک اس کا چلن 70 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت میں مواصلاتی خدمات پیش کرنے والے ہمارے شرکائے کار نے NB-IoT جاری کردیا ہے۔ اس سے آن لائن کاروبار کی شرح نمو بڑھے گی۔ سعودی عرب کے 9500 سے زیادہ نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی کی تربیت دے دی گئی ہے۔ اس سے قبل وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ نے کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے تھا کہ اس کی بدولت سعودی نوجوانوں کو ڈیجیٹل حل کو فروغ دینے اور ٹیکنالوجی مصنوعات متعارف کرانے کا زریں موقع میسر آگیا ہے۔

شیئر: