Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ اشیاءسے لدی 8گاڑیاں ضبط

بیشہ ۔۔۔ مقامی حکام نے بیشہ رنیہ روڈ پر 8مشکوک گاڑیاں روک کر ان پر لدا ممنوعہ سامان ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 8گاڑیوں پر لدے سامان کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ ان پر زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاء،نامعلوم ذرائع سے حاصل کردہ میک اپ کا سامان ، ناقابل استعمال جڑی بوٹیاں اور دوائیں نیز ممنوعہ فاضل پرزے اور سعودی ایف ڈی اے کی جانب سے مسترد سامان لدا ہوا تھا۔ سارا سامان ضبط کرلیا گیا۔
 

شیئر: