ریاض: مزید تین پیریگرین فالکن 3 لاکھ 16 ہزار ریال میں فروخت
سب سے مہنگا ینگ پیریگرین فالکن 3 لاکھ 75 ہزار ریال میں نیلام ہوا ( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں نیشنل سینٹر فار فالکنز آکشن 2026 میں 16 ویں رات تین پیریگرین فالکن مجموعی طور پر 3 لاکھ 16 ریال میں فروخت کیے گئے۔ یہ نیلامی 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
ایس پی اے کے مطابق اس سیزن میں اب تک سب سے مہنگا ینگ پیریگرین فالکن 3 لاکھ 75 ہزار ریال میں جبکہ دوسرا دو لاکھ 21 ہزار ریال میں نیلام کیا گیا ہے۔
الامحاص کے مقام سے پکڑا گئے پہلے فالکن کی بولی 70 ہزار ریال سے شروع ہوئی اسے ایک لاکھ 53 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا جبکہ دوسرے فالکن جسے رفحا سے پکڑا گیا 86 ہزار ریال میں نیلام کیا گیا۔
تیسرا فالکن جو حنید وادی العجمان سے پکڑا گیا 80 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا۔
یہ نیلامی مملکت میں نقل مکانی کے دوران پکڑے جانے والے ینگ پیریگرین فالکنز تک محدود رہی۔ پورے سیزن کے دورران نیشنل سیٹر فار فالکنز کی جانب سے مقامی فالکن ٹریپرز کو لاجسٹک مدد فراہم کی جاتی ہے۔
یہ سینٹر مملکت میں پکڑے گئے فالکنز کو وصول کرتا ہے اور ان کی نیلامی کا اہتمام کرتا ہے۔سعودی عرب میں ہر سال اکتوبر کی آمد کے ساتھ حدود الشمالیہ میں فالکنری کے شوقین افراد فالکنز کے شکار کے سیزن کا انتظار کرتے ہیں۔ اس سیزن کو ’الطرح‘ کہا جاتا ہے۔

یہ نیلامی صرف سعودی عرب کے اندر سے پکڑے گئے ینگ پیریگرین فالکنز کو ہی قبول کرتی ہے جبکہ بالغ پیریگرین اورسیکر کو شامل نہیں کیا جاتا تاکہ ان کی تعداد کو برقرار رکھا جا سکے اور ان کی نسل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
