Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کیلئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 2 سرٹیفکیٹ

ریاض۔۔۔ کھارے پانی کو استعمال کے قابل بنانے والے ادارے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے 2 سرٹیفکیٹ جاری کردیئے گئے۔ ریکارڈ کارکردگی پر جاری کئے گئے ۔ وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمان الفضلی نے آبی ادارے کے گورنر علی الحازمی کی موجودگی میں سرٹیفکیٹ وصول کئے۔ یہ ادارہ یومیہ 56 لاکھ مکعب میٹر پانی روزانہ میٹھا بناتا ہے جبکہ الجبیل واٹر پلانٹ کوکھارا پانی کو میٹھا بنانے والے اداروں میں دنیا کا سب سے بڑا پلانٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ یہ یومیہ 1.401 ملین مکعب میٹر پانی استعمال کے قابل بنا رہا ہے۔ 
 

شیئر: