Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک بھرمیں بارش سے تباہی،مرنے والے25ہو گئے

  اسلام آباد... وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی ۔ جاں بحق افراد کی تعداد 25ہوگئی ۔ سیلابی ریلے سے درجنوں دیہات بری طرح متاثر ہوئے۔بلوچستان میں ، مکران اور ضلع لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔چترال میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ۔تودہ گرنے سے راستے بند ہوگئے ۔ لواری ٹنل روڈ پر مسافر پھنس گئے ۔ اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبرپختون خوااور پنچاب میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلے میں بہہ جانے، کچے مکانات، چھت اور دیواریں گرنے سے بچوں سمیت20افراد جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔ بلوچستان میں وڈھ اور بیلہ کے درمیان بارشکے بعدسیلابی ریلہ سنگری پل کو بہا لے گیا ۔اوتھل اور بیلہ کے درمیان درجنوں دیہات اور آر سی ڈی ہائی وے کا ایک بڑا حصہ پانی کے ریلوں کی ز د میں آگیا ۔ اوتھل میں سیلابی ریلہ 4افراد کو بہا لے گیا۔خضدار میں سب سے زیادہ 41 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جہاں برساتی نالے بپھر گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش کا امکان ختم ہوگیا ۔ اب صرف بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

شیئر: