Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے ساتھ شمسی توانائی ، دواسازی ، کھاد اور طبی لوازمات کیلئے معاہدے

    ریاض- - - - - - سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح نے جمعرات کو نئی دہلی میں شمسی توانائی کی عالمی تنظیم(آئی ایس اے) میں شمولیت ، کھاد، دواسازی اور طبی لوازمات کیلئے ہندوستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت توانائی نے ہندوستانی وزارت خزانہ کے ساتھ نیشنل انوسٹمنٹ  اور ہندوستانی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ میں سعودی سرمایہ کاری کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ سعودی معدن کمپنی نے آئی پی ایل اور کے آر آئی بی ایچ سی او کمپنیوں کے ساتھ50ملین ٹن فاسفیٹ کھاد کیلئے 2مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے۔ ان کا دورانیہ 5برس ہو گا۔ الفالح نے بتایا کہ سعودی عرب تجدد پذیر توانائی کو جدید خطوط پر استوار کر نے میں معاون عالمی مرکز قائم کرے گا۔ آئندہ 10برسوں کے دوران  تقریباً 10گیگا بائٹ تجدد پذیر توانائی پیدا کی جائیگی۔  انہوں نے بتایا کہ تیل اور گیس کے شعبوں میں 2021ء تک 70فیصد تک سعودائزیشن ہمارا ہدف ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -جدہ حج ٹرمینل پر آمدورفت کے مقامات کو پرفضا بنانے کا کام شروع

شیئر: