Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا نے وزیر اعظم مودی کو ’’سیول پیس ایوارڈ‘‘ سے نوازا

سیول- - - - وزیر اعظم نریندر مودی کو جنوبی کوریا کی حکومت نے جمعہ کو ممتاز ’سیول پیس ایوارڈ‘ سے نوازا۔ مودی نے سیول پیس پرائز کلچرل فاؤنڈیشن کی جانب سے یہاں منعقد ہ تقریب میں یہ ایوارڈ وصول کیا۔قبل ازیں ’سیول پیس ایوارڈ ‘ اقوام متحدہ کے سابق سکریٹری جنرل کوفی عنان، بان کیمون اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دیاگیا۔اس موقع پر مودی نے کہاکہ یہ اعزاز میرے لئے باعث فخر ہے ،یہ ایوارڈ ہندوستان کے عوام کے لئے ہے اور گزشتہ 5 برسوں کے دوران ملک میں ہونیوالی ترقی کا آئینہ دار ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -انجینیئرنگ کالج کی بس میں آتشزدگی، طلبہ نے چھلانگ لگا کر جان بچائی

شیئر: