Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھدوہی میں خوفناک دھماکہ،مکان زمین بوس،11افراد ہلاک

وارانسی۔۔۔۔اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں چوری تھانہ علاقہ کے روٹہاں گاؤں میں پٹاخوں کے تاجر اختر علی کے مکان میں خوفناک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پورا مکان ملبےکے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا اور مکینوں کے اعضا ہوا میں بکھر گئے۔پورے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ اس واقعہ میں 11افراد ہلاک اور 4شدید زخمی ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملبے سے زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچانے کی کارروائی شروع کردی۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی  آواز کئی کلو میٹر دور تک سنائی دی۔امدادی ٹیموں نےملبے سے 5لاشیں برآمد کیں۔ چوری تھانہ کے سربراہ اور چوکی انچار ج کو معطل کردیا گیا۔ اے ڈی جی وارانسی اور ڈی آئی جی مرزا پورنے بھی موقع پر پہنچ کرحالات کا جائزہ لیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -اب جلد الیکٹرک آٹو رکشے سڑکوں پر دوڑتے نظرآئیں گے؟

شیئر: