مالی میں القاعدہ کمانڈر مارا گیا

پیرس ۔۔۔ افریقی ملک مالی میں فرانسیسی فوج کے آپریشن میں القاعدہ کا اعلیٰ ترین کمانڈر یحیٰ ابو الحمامی مارا گیا۔ فوجی آپریشن مقامی فوج نے فرانسیسی فوج کی کمان میں مشترکہ طور پر کیا۔فرانسیسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ خفیہ اداروں سے حاصل معلومات کی بنیاد پر کامیاب فوجی آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ انتہائی مطلوب معروف اور اعلیٰ ترین کمانڈر ابو یحی ٰ کی ہلاکت ہے۔ابو یحیٰ الحمامی کا تعلق الجزائر سے تھا ۔ وہ شمالی و مغربی افریقہ میں جہادی سرگرمیوں کے ساتھ اغوا کی کئی وارداتوں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ ابو یحیٰ دہشت گردانہ حملوں کا منصوبہ ساز بھی تھا۔واضح رہے کہ اپریل 2012 سے مارچ 2013 تک القاعدہ کی حکومت کے دوران ٹمبکٹو کے گورنر رہنے والے ابو یحیٰ الحمامی کی ہلاکت کا متعدد بار دعویٰ کیا جا چکا ہے۔
 

شیئر: