Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی ریما بنت بندر امریکہ میں سعودی سفیر

ریاض ۔۔۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان نے شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکہ میں سعودی عرب کا سفیر تعینات کردیا۔ سعودی عرب کی تاریخ میں شہزادی ریما بنت بندر پہلی سعودی سفیر خاتون بن گئیں۔ وہ تاجر خاتون کے طورپر اپنی صلاحیتیں منوا چکی ہیں جبکہ سعودی اسپورٹس یونین کی سربراہ اور اسپورٹس جنرل اتھارٹی کی سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ وہ ریمیہ کمپنی کی ایگریکٹیو چیئرپرسن بھی ہیں۔ وہ ”الف خیر“ کمپنی کی بانی بھی ہیں۔ فوربس میگزین انہیں2014ءمیں 200 طاقتور ترین عرب خواتین کی فہرست میں شامل کرچکا ہے جبکہ وہ 2017 ءمیں محمد بن راشد آل مکتو م ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔ 
 
 

شیئر: