Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکار شفقت امانت نے 54بہاریں دیکھ لیں

 پاکستان کے مایہ ناز کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان نے رندگی کی 54بہاریں دیکھ لیں۔پٹیالہ گھرانے کی9ویں نسل سے تعلق رکھنے والے شفقت امانت علی خان 26فروری 1965ءکو استاد امانت علی خان کے ہاںپیدا ہوئے۔انکے بڑے بھائی اسدامانت علی خان بھی موسیقی کا بڑا نام تھے۔پاکستانی راک بینڈ فیوژن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سے گلوکاری میں اپنے کریئرکا باقاعدہ آغاز کرنے والے شفقت امانت علی خان کھماج،انکھیاں،متوا،یہ حوصلہ،مورا سیاں اور تیرے بناسمیت لاتعداد ہٹ گانے ریکارڈ کرا چکے ہیں۔2006 ءمیں فیوژن بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد شفقت امانت علی خان نے اپنے سولو کریئر کا آغاز کیا اور کھیڑیاں دے نال،نینا اور تو ہی تو ہے سمیت بیشمار بالی وڈ فلموں کیلئے گانے ریکارڈ کرائے۔ جی سی یونیورسٹی لاہور سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والے شفقت امانت علی خان اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ 14 اگست 2007ءکو انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
 

شیئر: