کپل اور سنیل میں کشیدگی ختم
ہندوستانی کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما اور سنیل گروور میں جاری کشیدگی ختم ہوگئی اور اب سنیل گروور ایک بار پھر سے مقبول کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ میں نظر آئیں گے۔ دنیا بھر میں اپنے کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کی وجہ سے پہچانے جانے والے کپل شرما کے شو میں سنیل گروور ڈاکٹر گلاٹی کا کردار ادا کررہے تھے تاہم دونوں کے درمیان اَن بن ہونے کے سبب شو کو بند کردیا گیا تھا۔تعلقات میں کشیدگی کے بعد سنیل گروور نے اپنا ذاتی شو کرنا شروع کردیا تھا تاہم کپل کی جانب سے ’دی کپل شرما‘ شو شروع کرنے کے بعد سنیل گروور کے شو کی مقبولیت میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی۔ اب طویل عرصے بعد جاری رہنے والی لڑائی ختم ہوگئی۔میڈیا کے مطابق سنیل گروور بہت جلد کپل شرما شو میں نظر آئیں گے لیکن اس بار وہ ڈاکٹر گلاٹی کے کردار کے بجائے بطور مہمان شریک ہوں گے کیونکہ سنیل گروور ’بھارت‘ کی تشہیر کے سلسلے میں سلمان اور کترینہ کیف ،کے ہمراہ شو میں شرکت کریں گے۔کہا جاتاہا ہے کہ سلمان خان فلم بھارت کی تشہیر کو آڑ بنا کر دونوں میں دوستی قائم کرانا چاہتے ہیں۔ یہ فلم 2019ءمیں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔