Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: محمد صلاح الدین کے صاحبزادے کی تقریب سالگرہ

جدہ -  - - - -جدہ کے معروف تاجر محمد صلاح الدین کے چھوٹے صاحبزادے محمد ایاز الدین کی سالگرہ دوست احباب اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں دھوم دھام سے منائی گئی ۔ محمد ایاز نے اپنے برادران محمد اویس الدین ، محمد انس الدین اور محمد ایان الدین اور اپنی بہنوں تسکین فاطمہ ، تحسین فاطمہ اورتبسم  فاطمہ کے ہمراہ کیک کاٹا ۔اس موقع پر فیملی گیدرنگ کا اہتمام کیا گیا ۔محمد صلاح الدین نے خود عربی ڈش " مرگ" ، "حیدرآبادی بریانی " ،" کدو کی کھیر " ، "بگھارے بیگن " ، " چٹنی " اور دیگر لوازمات تیارکئے ۔ ان کے دیرینہ دوست مجو بھائی  نے پکوان میں ان کا بھرپور ساتھ دیا ۔مسز صلاح الدین نے خواتین کا استقبال کیا ۔سبھی شرکاء نے محمد ایازالدین کو اپنی نیک تمنائیں دیں اور ان کی درازی ٔ  عمر کیلئے دعا کی ۔ کمسن بھتیجے محمد امان الدین اور محمد احتشام الدین نے اپنے کمسن چچا محمد ایاز الدین کو دلی مبارکباد دی اور میوزک لگاکر بچوں نے  دھمال ڈالا ۔
مزید پڑھیں:-  - - -دبئی: پیڈ کے تحت چارٹرڈ اکاؤنٹس انسٹی ٹیوٹ کا سیمینار

شیئر: