Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم کرین کیس: ملزمان کی درخواست مسترد

جدہ۔۔۔۔۔مکہ مکرمہ میں فوجداری کی خصوصی عدالت نے الحرم کرین کے ملزمان کو سعودی عرب سے باہر سفر کی اجازت سے متعلق وکلائے دفاع کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے مقدمے کے فریقوں کی جانب سے پیش کردہ اعتراضات کے جواب پر فیصلہ اگلی سماعت تک ملتوی کردیا۔پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمے کی شامل 13ملزمان کے بیانات کے جواب میں 15صفحات پر مشتمل یادداشت عدالت کو پیش کردیں۔ ملزمان کے وکلاء نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے موکل حرم کرین گرنے کے ذمہ دار نہیں ۔عدالتی ذرائع نے عکاظ اخبار کوبتایا کہ پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت سے متاثرین کے نجی حق پر غور وخوض کا بھی مطالبہ کیا تاہم رائح الوقت قوانین کے تحت نجی حق کے دعوے متاثرین ہی دائر کرسکتے ہیں پبلک پراسیکیوٹر اس کے مجاز نہیں ۔

شیئر: