Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کو ر وزگار دلانے کا جامع پروگرام، آئندہ ماہ ریاض میں عالمی فورم

ریاض۔۔۔ فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نجی اداروں کے اشتراک سے 26 تا 28 جمادی الثانی 1440ھ مطابق 3 تا 5 مارچ 2019 ءتک ریاض انٹرنیشنل کانفرنس سنٹر میں سعودیوں کو روزگار دلانے کاجامع پروگرام تیار کرنے کیلئے عالمی فورم کے اجلاس منعقد کرے گا۔ اس میں سعودی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے۔ شرکت کے خواہشمند ویب سائٹ hrdfliqaat.sa پر جاکر اندراج کرا سکتے ہیں۔ اس موقع پر روزگار کے متلاشی سعودی حضرات و خواتین کیلئے ایک نمائش ، ورکشاپ ، لیکچرز اور سیمینارز بھی ہونگے۔ فورم کے شرکاء لیبر مارکیٹ کا ہمہ جہتی جائزہ لیں گے۔ سعودی افرادی قوت کو لیبر مارکیٹ میں ملازمت کا اہل بنانے، ملازمت برقرار رکھنے کے ضامن طور طریقے اپنانے اور انہیں پیداواری ملازمین تبدیل کرنے کے طور طریقوں کاجائزہ لیں گے۔ نجی اداروں کے مالکان اور منتظمین کو سعودی خواتین و حضرات کی ضرورتوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ سعوددائزیشن کو ٹھوس بنیادوں پر کامیاب بنانے کی تدابیر زیر بحث آئیں گی۔ اس میں ثانوی اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلباوطالبات کو بھی شریک کیاجائے گا۔ انہیں سنا جائے گا۔ اسی طرح نجی اداروں میں روزگار کے متلاشی سعودیوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔ فورم کے مختلف اجلاس ہونگے۔ ہر اجلاس کے کلیدی موضوعات کا انتخاب کرلیاگیا ہے۔ 

شیئر: