Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : 80فیصد خوراک درآمدی

ریاض ۔۔۔ سعودی ایف ڈی اے کے سربراہ ڈاکٹر ہشام نے کہا ہے کہ پانی کی پلاسٹک کی تھیلیاں مضر صحت نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں 80فیصد خوراک 157سے زیادہ ممالک سے درآمد کی جارہی ہے۔ 15فیصد غذائی اشیاءبرازیل سے درآمد کی جارہی ہیں جبکہ سالانہ ایک ارب ڈالر مالیت کی مرغیاں خریدی جارہی ہیں۔ انہوں نے روتانا خلیجی چینل کے خصوصی پروگرام ”فی الصورة “ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اپنی 11.67فیصد غذائی ضروریات تھائی لینڈ سے درآمد کررہا ہے۔ ان میں خوراک پیکٹ اور مچھلی کی مصنوعات شامل ہیں۔
 

شیئر: