Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50ہزار سعودیوں کیلئے مفاہمتی یادداشت

ریاض۔۔۔ وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی نے 50ہزار سعودیوں کی ملازمت کیلئے پیر کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔ اس کے بموجب 3ہزار یتیم بچوں اور بچیوں کو روزگار کے قابل بنایا جائیگا اور پھر انہیں ملازمت دلائی جائیگی۔ علاوہ ازیں خوراک کے شعبے میں 70ہزار سعودی شہریوں کو کام کرنے کا اہل بنانے کا کور س کرایا جائیگا۔ وزیر محنت نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا کہ انکی وزارت نے وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی کے تعاون سے فروغ افرادی قوت فنڈ اور ریستورانوں و قہوہ خانوں کی انجمن (قوت) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں اس کے تحت 50ہزار سعودیوں کو ملازمتیں دلائی جائیں گی۔ اسی میں 3ہزار یتیموں اور 70ہزار افراد کا تربیتی پروگرام بھی شامل ہے۔

شیئر: