Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی حکومت نے 60ہزار کروڑکا بجٹ پیش کردیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔عام آدمی پارٹی حکومت نے منگل کو رواں مالی سال 2019-20کیلئے 60ہزار کروڑ روپے کا بجٹ پیش کردیا۔ دہلی حکومت نے دعویٰ کیا کہ یہ بجٹ2014-15میں پیش کئے گئے بجٹ سے دگنا ہے۔2018-19ء کیلئے 53ہزارکروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا ۔ اس دوران بی جے پی کے ارکان اسمبلی کو ایوان میں ’’مودی ،مودی ‘‘کے نعرے لگانے پر وہاں موجود سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی مدد سے باہر کا راستہ دکھایا گیا۔صدر اسمبلی رام نیواس گوئل نے کہا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی فضائیہ کے جوانوں کی تعریف کرنے کے بجائے مودی کے نعرے لگا رہے تھے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی نے الزام لگایا کہ انہوں نے فضائیہ کے کے اہلکاروں کی تعریف کرنے کا موقع ہی نہیں دیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -بابری مسجد تنازع کیس: سپریم کورٹ نے سماعت 6ہفتے کیلئے ملتوی کردی

شیئر: